نجی ٹی وی سٹی 42 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار ” ماروی چوہدری “ نوجوان کے قتل میں مبینہ ملوث ہونے خبریں میڈیا پر چلنے کے بعد گھر سے فرار ہو چکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار ماروی چودھری وفاقی دارالحکومت کے علاقہ میں میک اپ آرٹسٹ نامی اپنی سیلون چلاتی ہیں ، قتل کا شبہ ظاہر ہونے پر پولیس کو چکمہ دے کر ماروی گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئی،ماروی کا موبائل فون پہلے ہی پولیس کے پاس ہے جسے اب فرانزک تجزیہ کے لئے لاہور بھیجا گیا ہے۔پولیس نے لاہور سے اس کے موبائل فون کے ذریعے مزید 13 افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔سٹی 42 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ماروی سے تفتیش کی تکمیل تک اسلام آباد میں ہی رہنے کو کہا گیا تھا مگر قبل ازیں بیان دیئے ماروی گھر سے غائب ہیں، پولیس کا کہناتھا کہ کیس کا مقدمہ مقتول علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مقتول کے والد کے بیان کے مطابق ماروی اور علی مل کر کام کرتے تھے،علی نے کچھ دن قبل کام کرنا بند کیاتھا۔پولیس کا کہناتھا کہ اس کیس کے بارے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ابھی مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آئی،ایف آئی آر کے مطابق علی کے والد نے بتایا کہ ماروی اور علی نے مل کر کام کیا۔کچھ دن پہلے علی نے ماروی کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا تھا، مقتول نے اپنے والد کو بتایا کہ ماروی اچھی عورت نہیں ہے۔ بعد میں ماروی نے علی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اسے متعدد فون کیا لیکن وہ کام پر واپس نہیں گیا۔مقتول کے والد کا مزید کہناتھا کہ ایک دن میری بیوی نے ماروی سے بات کی۔ اس نے میری اہلیہ سے کہا کہ اگر علی میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تو ٹھیک ہے،ماروی نے کہا کہ علی اسلام آباد میں کام کرے تو اس مستقبل اچھا ہوگا۔ والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا وہاں گیا لیکن وہ کبھی واپس نہیں ہوا اور اس کی لاش بعد میں ملی۔ مقتول کے والد نے دعوی کیا کہ ماروی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی کو قتل کیا۔

