لانچنگ کا منتظر نیا چینل ابھی سے ورکر دشمن نکلا، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے نکلنے والے نوزائیدہ چینل جس کی ابھی لانچنگ ہونا باقی ہے لیکن وہاں کام جاری ہے ورکرز کو پچاس روز گزرنے کے بعد بھی سیلری نہیں دی گئی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پی این این میں پچیس ہزار تک سیلری والے ورکرز کو تو تنخواہیں دے دی گئیں لیکن اس سے اوپر والے ابھی تک سیلری کے منتظر ہیں اور ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔۔۔ پی این این کو گزشتہ ماہ لانچ ہونا تھا لیکن شاید تیاری نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ آگے بڑھ گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے گارڈز صحافیوں پر بھاری پڑتے ہیں اور باقاعدہ گیٹ پر ہی لیٹ آنے پر ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ ساتھ بازپرس بھی کرتے ہیں، پپو نے چینل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اپنی ساکھ بہتر بنائیں، ابھی لانچنگ نہیں ہوئی تو یہ حال ہے جب چینل مارکیٹ میں آجائے گا تو پھر ورکرز کا کیا حال ہوگا؟؟ ساتھ ہی اپنے گارڈز کو بھی کنٹرول کریں اگر کوئی ورکر لیٹ آرہا ہے تو بازپرس صرف اس کا ہیڈ یا باس کرسکتا ہے، سیکورٹی گارڈ کون ہوتا ہے ڈانٹ ڈپٹ اور بازپرس کرنے والا؟

