aaj tv ke mulazimeen eid ki khushio se mehroom 620

تنخواہ کی ڈیڈلائن نہ کوئی دلاسہ، آج ٹی وی خالی ہونے لگا۔۔

نہ تنخواہ کی تاریخ نہ دلاسہ آج ورکرز سے خالی ہونے لگا،روں ماہ آج ورکرز کی ایک بڑی کھیپ دوسرے چینلز کو کوچ کرجائے گی جن میں بڑی تعداد ڈیسک ایڈیٹرز، پروڈیوسر اور رپورٹرزکی ہے کم بیش یہ تعداد 17 بتائی جاری ہے، آج ورکرز کئی عرصہ سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ک۔ئی ایک ملازمین کو مالکان نے بروقت کرایہ ادا نہ کرنے پرگھر خالی کرنے کا نوٹس دیدیا ہے مگر آج ٹی وی انتظامیہ کےکان پر جوں تک نہ رینگی ، آج ورکرز نے دوسرے چینلز کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور کئی ایک نے دیگر چینلز کو جوائن بھی کرلیا ہے اور وہ آج ٹی وی میں نوٹس پریڈ پرہے آئندہ آنے والی تنخواہ جس کی کوئی تاریخ نہیں ؟ وہ ملتے ہی باقی بچے کھچے آج ٹی وی ورکرز نے بھی اڑان بھرنے کے تیاری کرلی ہے ایک روز اچانک دفتر خالی ہونے کے اطلاع بھی بریکنگ بن سکتی ہے مگر انتظامیہ نے بجائے کارکنوں کو روکنے کے کہا کہ چلیں آنے والی تنخواہ میں سے ایک بڑی رقم کی بچت ہوجائے گی جبکہ آج ٹی وی کے دیگر اخبار، سوشل میڈیا والے بڑے مزے میں ہیں اور سیلری بھی تیس دن سے پہلے آجاتی ہے جبکہ نیوز سیکشن جو تمام اداروں کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کے کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کرکے چینل کی ذمہ دار شخصیت عمرے کی ادائیگی پر گناہ بخشوانے کیلئے سربسجود ہیں، دوسری طرف ان کے ادارے میں کام کرنے والے مزدوروں کےبچے ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں