No More ECL for Cyril Ameida

ای سی ایل سے صحافی کا نام نکالنے کا مطالبہ

کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں غداری کے مقدمات قائم کرنے اور صحافیوں کے نام پیشہ ورانہ فرائض اور کارکردگی پر ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تمام ریاستی اور غیر ریاستی اداروں پر آزادی صحافت کے احترام پر زور دیا ہے، جو جمہوری کلچر کے لیے ناگزیر ہے۔  صحافتی فرائض کی انجام دہی پر یکطرفہ کارروائی اور مقدمات بنیادی انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اپنی تحقیقات کے مطابق خبر کی اشاعت کی ذمہ داری قبول کرنا پیشہ ورانہ صحافتی اصولوں کے مطابق ہے۔ لہٰذا توقع کی جاتی ہے کہ ملکی آئین اور قانون کے احترام میں ای سی ایل میں شامل پاکستانی صحافی کا نام نکالا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں