نیوزون میں ملازمین کے انکریمنٹ لگ گئے۔۔۔۔ 10

نیوزون میں ملازمین کے انکریمنٹ لگ گئے۔۔۔۔

نیوز ون میں اگست کی تنخواہ اضافے کے ساتھ ادا کردی گئی۔مجموعی طور پر 53 میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل جنوری میں 35 میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ گیا تھا۔ایک جانب میڈیا اداروں میں ملازمین کی چھانٹی اور تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل جاری ہے ان نامساعد حالات میں بھی نیوز ون انتظامیہ نے رواں سال اپنے 88 میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ انکریمنٹ دس ہزار سے لے کر پچاس ہزار تک لگائے گئے ہیں، پپو کے مطابق ملازمین کے اکاؤنٹس اب الکبیر گروپ سے لنک کردیئے گئے ہیں امید ہے کہ آئندہ ان ملازمین کو سیلری ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ادا کردی جائے گی۔۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے رواں سال 88 میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کے اقدام کو سراہا ہے۔کراچی پریس کلب سے جاری بیان میںکراچی پریس کلب کے عہدیداروںنے کہاکہ ایک طرف میڈیا اداروں میں ملازمین کی چھانٹی اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں نیوز ون انتظامیہ نے نامساعد معاشی حالات کے باوجود اپنے کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے ایک حوصلہ افزا قدم اٹھایا ہے۔نیوز ون میں اگست کی تنخواہیں اضافے کے ساتھ ادا کی گئی ہیں۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں 35 میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھاجبکہ حالیہ مرحلے میں مزید 53 میڈیا ورکرز کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں۔ اس طرح رواں سال تنخواہوں میں اضافے سے مستفید ہونے والے ملازمین کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے اس اقدام کو میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی اور ان کے معاشی مسائل کے احساس کی مثبت مثال قرار دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں