نیو ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو شدید مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ ایک طرف گزشتہ تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، تو دوسری جانب انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ پپو کے مطابق کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ماسٹر کنٹرول روم (MCR) کے ٹرانسمیشن ہیڈ اور نائٹ شفٹ کے اینکر پرسن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میک اپ روم سے ایک ملازم جبکہ لاہور بیورو سے دو اسائنمنٹ ایڈیٹرز کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے۔ برطرفیوں کے ساتھ ہی انتظامیہ نے لاہور بیورو کے بقیہ اسائنمنٹ ایڈیٹرز کو سینٹرل نیوز اسائنمنٹ ڈیسک کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ خبر سامنے آئی ہے کہ انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان (ہیڈز) کو اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس سے مزید ملازمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں بھی برطرف کیا جا سکے۔ پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کے باعث پہلے ہی متعدد ملازمین استعفیٰ دے کر جا چکے ہیں، جن کی جگہ نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے ہر ڈیپارٹمنٹ میں پہلے ہی عملے کی شدید کمی ہے۔ اس کے باوجود مزید برطرفیاں کی جا رہی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ہیڈ آفس میں ایک کرنٹ افیئرز پروگرامز کے لیے صرف ایک پروڈیوسرہے ، ٹیکنکل ڈیپاررمنٹ میں بھی اسٹاف کی شدید کمی ہوچکی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ملازمین کو اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے ہر بار "اگلے ہفتے" کی تاریخ دی جاتی ہے، جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے تین ماہ کے واجبات زیرِ التوا آ چکے ہیں۔
199
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل