next month second wife rukhsati claimed awami anchor

اگلے ماہ دوسری اہلیہ کی رخصتی ، عوامی اینکر کادعوی۔۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کراچی سے نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا پر ہنگامے کے باعث ان کی رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے کی سماعت کی جس دوران عامر لیاقت حسین خود پیش ہوئے اور بتایا کہ جس خاتون کا ذکر کیا وہ ان کی منکوحہ ہیں، اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور ستمبر میں رخصتی کرنا تھی جسے پوری دنیا دیکھتی مگر الیکشن سے پہلے ہی اتنا شور شرابہ مچایا گیا اور اب اس درخواست پر سماعت بھی چل رہی ہے۔ لیکن اب یہ جو شور شرابہ کیا جا رہاہے، اس سے میری رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔دریں اثنا  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کی دوسری شادی کا معاملہ نمٹا دیا  عامر لیاقت نے موقف اپنایا کاغذات نامزدگی میں بیوی نہیں چھپائی، ابھی صرف نکاح ہوا ہے۔ وہ میری منکوحہ ہے زوجہ نہیں، نکاح ہوا ساتھ نہیں رہتے، وہ اپنے گھر میں ہے۔عامر لیاقت نے کہا قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، رخصتی نہیں ہوئی تھی اب ستمبر میں ہوگی، فارم میں زیر کفالت کا کالم تھا، وہ میری زیرکفالت نہیں، اپنے ماں باپ کے گھر ہے، میں نے کاغذات نامزدگی فارم میں کچھ بھی نہیں چھپایا۔ الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں