bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

نیوزروم کے چند چہیتوں کی تنخواہوںمیں ہوشربا اضافہ۔۔

بول نیوز کے نیوزروم میں چند چہیتوں کی تنخواہوں میں بیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کا اضافہ کردیاگیا ہے۔۔ انٹرٹینمنٹ ڈپارٹمنٹ کا بھی یہی ریشو ہے اور اس پر فوری عمل درآمد بھی ہوچکا ہے۔۔ جس کے بعد جبکہ باقی ڈیپارٹمنٹ کو 25 دسمبر کو بونس ملنے کا جو لالی پاپ دیا تھا اس کا سچ صاف انکار کی شکل میں باہر  آگیا ہے۔ پپو کے مطابق نیوزروم میں عصر حاضر کی مضبوط لابی کو نوازا گیا ہے۔۔جس پر  پروگرامنگ، نیوز روم، ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ، سمیت دیگر ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا گیا جس کا اظہارملازمین کی جانب سے مختلف اشکال میں کیا گیا۔ دوسری جانب پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کے سینئر پرڈیوسر نے اپنے چہیتے کو ایسوسی ایٹ پرڈیوسر سے ڈائریکٹ پرڈیوسر بنانے اور اس کا گریڈ بڑھانے کے بہانے تنخواہ میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ بھی کرلیا ہےجس کیلئے اب صرف اپروول کا انتظار ہے، اپروول ملتے ہی وہ چہیتا ڈی سے سی  کٹیگری میں آجائے گا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں