امپلیمنٹیشن ٹربیونل نیوز پیپرز ایمپلائز کورٹ میں چئیرمن کی عدم تقرری سے اخباری ملازمین میں شدید بے چینی پیدا ہورہی ہے۔۔ صحافتی تنظیموں کی کارکردگی مایوس کن ہے یہ بات الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ورکر ایکشن کمیٹی کنوینر عارف حسین ہاشمی نےکراچی پریس کلب میں متاثرہ ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ حکومت وقت مالکان اخبارات کو خوش رکھنے کے لیے ائی ٹی این ایل کے چیئرمین کی تقرری نہیں کررہی جس کے باعث اخباری ملازمین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اخباری ملازمین لاوارث ہو چکے ہیں عارف ہاشمی نے کہا کہ اخباری ملازمین کے حقوق کی ترجمان تمام یوجیز نے معنی خیزخاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نہ ہی اسلام آباد میں موجود تمام پی ایف یو نیز کے عہدیداران کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں کہ وہ متعلقہ وزارت سے رابطہ کر کے چیئرمین کی تقرری کے لئے دباؤ ڈالیں اور نہ ہی کوئی اس سلسلے میں بیان جاری کررہے ہیں جوکہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔۔
98
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل