News One workers have not got salary for 3 months

نیوزون میں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزون میں تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔۔ پپو کے مطابق کراچی میں ڈیلی ویجز کلیئر ہیں۔۔ تیس ہزار تک تنخواہ والوں کو پندرہ دن پہلے نومبر کی تنخواہ دی گئی۔۔ اسلام آباد میں نومبر تک تنخواہ کلیئر ہے۔۔لاہور اور ملتان میں اکتوبر تک تنخواہیں کلیئر ہیں۔۔ جب کہ کراچی ہیڈ آفس میں تیس ہزار سے اوپر والوں کو اکتوبر، نومبر اور اب دسمبر کی بھی سیلری نہیں ملی۔۔ ہر بار کہا جاتا ہے منگل کو تنخواہ آئے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں۔۔پپو نے طاہر اے خان سے اپیل کی ہے کہ برائے کرم غریب ورکرز کا بھی خیال رکھاجائے، نیوز ون کا پہلے یہ ٹریک نہیں تھا، آپ کیوں دیگر چینل مالکان کی دیکھادیکھی اپنی ساکھ خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔۔؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں