news one mein chaantion ki muzammat

نیوز ون کو ایک کروڑ ہرجانےکا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ڈاکٹرشاہد مسعود اور نیوز ون چینل کو ایک کروڑ ہرجانے کا حکم دیدیا۔ 9th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سعید غنی کی جانب سے اینکر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے میں فیصلہ جاری کردیا۔ ترجمان سعید غنی کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مختلف پروگرام میں سعید غنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے۔ 2018 میں سعید غنی نے اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف معزز عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ معزز عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی پر ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی پر الزامات لگانے پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں