دی نیوز ایمپلائز یونین کےانتخابات برائے سال 2026-28ء کیلئے اتحاد پینل کے سعید محی الدین صدر اور دارا ظفر بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی خرم محمود کے مطابق اتحاد پینل کے مقابلے میں کسی دوسرے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ نتائج کے مطابق اتحاد پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں صدر کیلئے سعید محی الدین،نائب صدر عرفان غوری،جنرل سیکریٹری دارا ظفر،جوائنٹ سیکریٹری سید شاہد شاہ اور فنانس سیکریٹری کیلئے رضی الدین بابر جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں ارم زیدی،فرید الدین ،محمد آصف الدین ،محمد فراز خان،محمد مجاہد ،مختار احمد اور شوکت خٹک شامل ہیں۔
73
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل