106

نئے صوبوں سے گورننس بہتر ہوگی، میاں عامر محمود۔۔۔

ماہر تعلیم، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز،سابق ناظم لاہور اور دنیا میڈیا گروپ کے مالک میاں عامر محمود نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام بہت اچھی چیز ہے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت ہو گی اور گورننس بہتر ہوگی۔ ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام قومی سطح پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع “کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں” تھا۔ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ جمہوری دور میں کبھی اچھی لوکل گورنمنٹ نہیں دیکھی، اچھی حکومت ملنا لوگوں کا حق ہے۔نئے صوبے بننے سے اخراجات زیادہ نہیں کم ہوں گے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت اور بہتر گورننس بھی ہوگی۔سب جماعتوں نے ہمیشہ لوکل گورنمنٹ نظام کی حمایت کی مگر ایک جماعت نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں