پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیو نیوز کو خبریں اور کرنٹ افیئرز کے پروگرام نشر کرنے سے روک دیا۔ نیو ٹی وی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے چینل پر تفریح سے متعلق مواد چلائے۔پیمرا کے اعلامیے کے مطابق پیمرا نے نیو ٹی وی کو احکامات جاری کرتے ہوئے نیوز و کرنٹ افیئرز پر مبنی پروگرام نشر کرنے سے فوری طور پر روک دیا۔ نیو ٹی وی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لائسنس میں جاری شدہ انٹرٹینمنٹ کیٹگری پر مبنی مواد فوری نشر کرے۔ نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے نیو ٹی وی کی اپیل رد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا ہے۔پیمرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں نیو ٹی وی کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں پیمرا نے نیو ٹی وی پر پیمرا کے احکامات کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ دریں اثنا نیونیوز انتظامیہ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس لئے وہاں کسی بھی قسم کے فیصلے تک پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد ممکن نہیں۔۔ پپو کے مطابق نیونیوز انتظامیہ مطمئن ہے اور امکان یہی ہے کہ اس معاملے پر مٹی ڈال دی جائے گی ، سارے معاملات حل ہوجائیں گے۔۔
نیونیوزکو نوٹس ملیا، ککھ نہ ہلیا۔۔
Facebook Comments
