inam mein ghar nikla 5 saal se nahi mila | ARY par case

نجی چینل نے بیان توڑمروڑکر چلایا، پی ٹی آئی منحرف رہنما۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، ایسی صحافت نہیں ہونی چاہیے۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کل ایک نجی ٹیلی وژن نے میرا انٹرویو ریکارڈ کیا اور اس میں میرا ایک پرانا بیان دکھایا جس  میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں، میں تو انہیں ارطغرل کا خطاب بھی دیتا تھا لیکن ایک دن میں نے دیکھا کہ عمران خان 7 ایسے اراکین صوبائی اسمبلی کو اپنی جماعت میں شامل کر رہے ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔احمد حسین دیہڑ کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کیا کر رہا ہے۔ میں عمران خان کے اس اقدام سے بہت دکھی ہوا۔ اب یہی بات میں نے جب چینل کو بتائی تو انہوں نے میری بات کو توڑ مروڑ کر آگے پیچھے سے فقرے کاٹ کر یہ تاثر دینے کی کہ یہ بیان میں نے حال ہی میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی چینل کی اس حرکت پر بہت دکھ ہے۔ اس طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے۔ میرا پورا بیان نشر کرنے کی بجائے صرف وہی حصہ لیا گیا جس میں میں کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینل کی جانب سے میرے بارے میں غلط خبر نشر کی گئی ہے، میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ میں اپنے مطالبات پر اب بھی قائم ہوں۔ میری درخواست ہے کہ میری کردار کشی نہ کی جائے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی زرد صحافت نہیں ہونی چاہئے جس پر مجھے بڑا دکھا ہوا، میری باقی باتیں کاٹ کر صرف یہ لگایا گیا کہ عمران خان کو نہیں چھوڑ رہا، میں اپنی بات پر قائم ہوں، میرے وہی مطالبات ہیں، مطالبات وہی ہیں جو میں نے باقی ٹی وی چینلز پر کہے، میرے خلاف سازش ہو رہی ہے خدا کے لیے کردار کشی نہ کریں۔خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی نہیں جاوں گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں