اینکر پرسن کامران خان نے شرح سود 15 فیصد کرنے کی مخالفت کردی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “معاشی کاروباری مصیبتیں کم تھیں کہ آج سے شرح سود بھی 15 فیصد ہوگئی، نیا کاروبار کھولنا دور کی بات زیر تعمیر صنعتوں کو بریک لگ جائیں گے۔ جاری کاروبار کو برقرار رکھنا ایک جدوجہد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا پہلا سب سے بڑا وار روزگار پر ہوگا، نئی نوکریاں تو بھول جائیں موجودہ نوکریاں قائم رہیں بڑی بات ہوگی۔خیال رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شرح سود 125 بیسز پوائنٹس اضافے کے بعد 15 فیصد کردی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو کی رفتار تین سے چار فیصد جب کہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہے گی۔
Facebook Comments