چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے جمع کو سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ پریس کلب کے وفد میں منتخب عہدیداران میں صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی، نائب صدر رشید میمن، جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان، خزانچی عبدالوحید راجپر اور جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں خلیل ناصر، فاروق سمیع، لیاقت مغل، اطہر حسین، شازیہ حسن اور مونا خان شامل تھے جب کہ سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ بھی ملاقات موجود تھے۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پرمبارکباد دی۔ ملاقات میں پریس کلب کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر پریس کلب فاصل جمیلی نے بتایا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے تھے ان پلاٹس کے میوٹیشن اور دیگر مسائل ہیں۔ انہونے مزید بتایا کہ ہاکس بے، ایم ڈی اے اور تیسرے ٹائون میں صحافیوں کے لئے اسکیم ہیں جہاں پر ڈولپمینٹ کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ADP میں ان اسکیموں کہ لئے منصوبے رکھیں۔ ملاقات میں پریس کلب کے نائب سیکریٹری رشید میمن نے چیف سیکریٹری سندھ سے کہا کہ پریس کلب کے نئیں 600 میمبرز کے لئے بھی ان اسکیموں میں پلاٹ دئے جائیں جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری بلدیات کو اس حوالے سے سمری بھیج نے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی نے بتایا کہ حکومت سندھ نے کراچی پریس کلب کے لئے سالانا گرانٹ ڈھائی کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کردے ہے جس کا چیک بھی کراچی پریس کلب کے حولے کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ ضرورت مند صحافیوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فانینشل اسسٹنس کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کہ جلد چیک جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صحافی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ سید ممتاز علی شاہ نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پریس کلب کے صدر نے کہا کہ اس وقت محکمہ اطلاعات کے کراچی پریس کلب کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ نے وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کئے۔

