hukoomat media ka saamna nahi kar sakti

نئے پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے۔بعض نجی ٹی وی چینل کی بندش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت میں کوئی ادارہ خود مختار نہیں، نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت چاہتی ہے کہ ٹی وی چینلز حقائق سے عوام کو آگاہ نہ کریں لیکن ہم میڈیا پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم چینلز کی بندش کا فیصلہ جلد از جلد واپس لیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں