nawaz sharif ki kia deal hui 440

نوازشریف پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریرپر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس سعید یوسف نے نوازشریف کی تقریر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ نوازشریف کو ضمانت اور باہر جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ نے دی ، اس کے ضامن وزیراعظم شہبازشریف تھے ، یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں