nawaz shareef ke khitaab par ghair aelania pabandi

نوازشریف کے خطاب پر غیراعلانیہ پابندی۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کو ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کرنے کی غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔۔ اطلاعات کے مطابق اتوار (آج) کو ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے بھی خطاب کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں لیکن حکومت نے اس خطاب کو ٹی وی پر نشر کرنے کی غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پیمرا قوائد کی رو سے کسی مفرور مجرم کا خطاب نشر نہیں کیا جاسکتا، اگر ایسا ہوا تو پیمرا حرکت میں آئے گا۔یہ انکشاف انہوں نے اسلام آباد میں وزیر طلاعات سینیٹر شبلی فرازکے ہمراہ  مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران  کیا۔۔ اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ۔۔بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہونے والا وڈیو خطاب کرے گا۔۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطا ب نشر کرنے پر میڈ یا کو دھمکی دی اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ۔۔اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹییز کرے اور بھاشن دے

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں