Nawa e Waqt ki Maafi Qabool Nahi By Zubair Mansoori

نوائے وقت کی معافی قبول نہیں

تحریر:  زبیر منصوری

نہیں رمیزہ نظامی ہرگز نہیں۔۔ نوائے وقت میں قادیانیوں کے اشتہار پریہ جھوٹی معذرت نہیں چلے گی۔۔یہ غلطی اور اشتہاری پارٹی کی دھوکہ دہی والی کہانی کسی اور کو سنائیے۔۔۔ یہ بتائیے کہ آپ کے وکیل شوہر خود کون ہیں؟؟ ہا ں ہاں وہی  جن سے آپ نے نظامی صاحب کی مرضی کے خلاف شادی کی،وہی لندن میں جو ملے تھے۔۔وہی جن سے شادی کے بعد آپ نے ختم نبوت کی خبروں تک پر پابندی لگوا دی۔۔ی جی وہی اس اشتہار کی اشاعت میں بھی جن کا کردار ہے۔۔یہ بھی بتائیے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سفیر نے نوائے وقت کا دورہ کس سلسلے میں کیا تھا؟۔۔امریکہ اور اسرائیل کے حوالے سے آپ کی اپنے اخبار کے لئےکیا ہدایات ہیں؟

ذرا یہ بھی بتائیے کہ آپ کی نوائے وقت پر کتنی توجہ ہے اور نظامی صاحب کی نشانیاں مٹانے حتی کہ ان کا گھر تک گرانے اور بیسیوں ملکوں کے سیر سپاٹے کرنے پراپرٹی ایگزیبیشنز کروانے پر کتنی توجہ ہے؟ اور یہ بھی کہ اب آپ کے پاس اس شخص کی برسی پر ایصال ثواب کی تقریب کے پیسے تک نہین ہوتے جس کی آپ سگی نہیں لے پالک بیٹی ہیں اور یہ پروگرام بھی ملازمین کو چندہ کرکے کرنا پڑتاہے ۔۔شرمناک۔۔۔ ذرا اس پر بھی روشنی ڈالئیے کہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ دینے کے باوجود آپ کے چینل پر کتنے ماہ سے تنخواہ نہین ملی اور مطیع اللہ جان کو کیسے خاموش کروایاگیا؟

دیکھیں بیسیوں چینلز میں بہت کچھ غلط ہو رہا ہے وہ بھی ٹھیک ہونا چاہئیےمگر آپ نے اپنے شوہر کے اُکسانے پر قادیانیت نوازی کر کے اس ایشو کوچھیڑ کر غلط کر دیا ہے اب بات نکلے گی تو دور تک جائے گی آپ آخر نوائے وقت کے دہائیوں پر محیط کردار اور وقار کو کیوں زیرو سے ضرب دے دینا چاہتی ہیں؟آپ نے نظامی صاحب کے ساتھیوں کی زندگی کیوں عذاب بنا دی ہے۔۔۔رمیزہ صاحبہ باقی سب چھوڑ بھی دیا جائے تو بھی یہ اشتہار تو ہمارے دل میں خنجر کی طرح پیوست ہو گیا ہے آپ کی پروفیشنل نالائقیاں قابل برداشت مگر اگر آپ کسی سازش کا حصہ بن کر آقا علیہ السلام کی دستار ختم نبوت کی طرف ہاتھ بڑھائیں گی تو پھر ذلت ان شا اللہ آخرت سے پہلے دنیا میں آپ کا مقدر بنے گی۔۔ نوائے وقت کے سابق اور موجودہ ملازم چاہیں تو اس موقع پر ان نظریہ پاکستان سے کھلواڑ کرتی ناخلف اولاد کے مزید کارنامے اب سامنے لا سکتے ہیں اس لئے کہ

خاک مدینہ تو ہے جاں اپنی

اور جان تو سب کو پیاری ہے۔۔

(زبیرمنصوری)

(اس تحریر سے ہماری ویب کا متفق ہونا ضروری نہیں، اگر نوائے وقت انتظامیہ یا کسی کو اس تحریر سے اختلاف ہے تو اپنا موقف ہمیں بھیجا سکتا ہے، ہم اسے بھی ضرور شائع کریں گے۔۔ علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں