نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی شاندار کامیابی‘ نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو باڈی کی 11 نشستوں میں سے 10 نشستیں جیت لیں۔جرنلسٹس پینل کے شکیل انجم 1021 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ آزاد پینل کے شکیل قرار نے 685 ووٹ حاصل کئے جبکہ سیکریٹری جنرل کیلئے جرنلسٹس پینل کے انور رضا 1108 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ آزاد پینل کے ضیعم نقوی نے 644 ووٹ حاصل کئے۔جرنلسٹس پینل کے صغیر چوہدری ووٹ 855 لیکر سیکرٹری فنائنس منتخب ہوئے جبکہ آزاد پینل کے خاور نواز راجہ نے 671 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر پر ارشد وحید چوہدری،خلیل احمد راجہ، شاہ محمد اور سعدیہ کمال کامیاب‘ ارشد وحید چوہدری نے 994ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے‘جوائنٹ سیکرٹری پر ندیم چوہدری، احتشام الحق، نوشاد عباسی، شکیلہ جلیل کامیاب‘احتشام الحق 953 ووٹ لے کر سنیئر جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

