sahafio ki hifazat ke hawale se tarbeyati workshop ka ineqad 124

صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان۔۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا، سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وہ اپنے قائم کردہ فنڈز کی رقم منتقل کر دیں گے۔ این پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں شدید بحران کے باعث بڑی تعداد میں بیروزگار ہونےوالے صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا، جبکہ حامد میر نے بھی اپنے ذاتی ویلفیئر فنڈ کو اس انڈومنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا، عبدالرزاق سیال کا کہنا تھا کہ این پی سی کی موجودہ قیادت اپنے بیروزگار ہونے والے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہےاور فنڈز کے قیام کا اعلان اس کا ثبوت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد پی ایف یو جے کے تمام دھڑوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک مضبوط اور متحد یونین تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صحافیوں کے حقوق کا مؤثر دفاع کیا جا سکے کیونکہ صحافی برادری اتفاق و اتحاد سے ہی اپنے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں