نیشنل ایکشن پلان پیمرا پر لاگو ۔۔۔؟؟؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیمرا کا کردار طے ہے ، ریاست کے خلاف لشکر کشی کے لئے جتھے تشکیل دیئے جائیں یا قومی سلامتی کے خلاف قدم ہو تو نیشنل ایکشن پلان پیمرا پر لاگو ہوجاتا ہے اس کے لئے پیمرا کے لئے حکومت کی ہدایات ضروری نہیں ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سمیت ہر پاکستانی کو احتجاج کا حق ہے اور حکومت اس حق کو تسلیم کر تی ہے ۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان جب بنا تو اس کے ساتھ کچھ ٹی او آرز بنے اور اسکے ساتھ ایک پلان آف ایکشن جڑا ہوا ہے،اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز تھے جس میں پیمرا بھی ایک حصہ ہے، نیشنل ایکشن پلان میں بنائے گئے ورکنگ پیپر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار طے ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں