nasarullah gaddani shaheed ke qatil ke khilaaf kuj ka ahtejaaj

نصراللہ گڈانی شہید کے قتل کے خلاف کے یوجے کا احتجاج

شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف پی ایف یوجے کی ہدایت پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام  کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  مظاہرے سے خطاب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر خورشید عباسی کا کہنا تھا شہید نصراللہ گڈانی کے قتل کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران نے حکومت سندھ سے اصل قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے مسلسل صحافیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی مظاہرے سے خطاب میں صدر کے یو جے طاہر حسن خان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ورثا کو معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔ جنرل سیکرٹری کے یوجے سردار لیاقت کشمیری کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نائب صدر کے یوجے  نادرہ مشتاق نے کہا کہ صحافیوں کا ہتھیار ہمیشہ قلم رہا قلم کی پاسداری کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ پیپ کے صدر محمد جمیل نے شہید نصراللہ گڈانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیلئے فوری معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ عوامی آواز کے حسن ناصر نے کہا کہ شہید کا ادارہ ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے، قتل کے خلاف پیر ستائیس مئی کو چار بجے کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مدعو کیا جائے گا۔مظاہرے سےصحافی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ بشیر احمدسدوزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی سردار صحافیوں کو غلام نہیں بنا سکتے۔ ہیومن رائٹس کونسل کے غلام رسول کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجاتے تو شہید گڈانی کا معاملہ شاید نہ ہوتا مظاہرے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما جاوید چوہدری، کے یوجے کے جوائنٹ سیکرٹری عمران جونیئر، فنانس سیکرٹری محمد ناصر ممبرایگذیکٹو کونسل ثروت جبین ۔ اخترشیخ ۔ملک آفتاب حسین سمیت کے یوجے کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعدد  نے بھی شرکت کی واضح رہےکہ گزشتہ ہفتہ میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی میں صحافی نصراللہ کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیاگیا تھا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جمعہ 24 مئی کو دم توڑ گئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں