gulukaar malkoo ki darkhuast samaat keliye muqarrar 227

نک دا کوکا گانے والےکو لندن جانے سے روک دیاگیا۔۔

معروف گلوکار ملکو اور سارا الطاف کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد حکام نےدونوں لندن جانے سے روک دیا ۔دونوں گلو کاروں نے ایک سیاسی تنظیم کے حوالے سے بے شمار گانے گائے جو بے حد مقبول ہوئے ،گلوکار ملکو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ،لندن میں شوز نا کرنے سے انہیں اور ان کے پروموٹرز کو بہت نقصان ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں گلوکاروں  کی لندن کی فلائٹ تھی۔گلوکار ملکو کا  مزیدکہنا تھا کہ میرا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا ہے،آرٹسٹ ہمیشہ سانجھا ہوتا ہے سب کے لیے گانے گائے ہیں، پوری دنیا کے شائقین مجھے سننا چاہتے ہیں، جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے تو پوری دنیا میں کیا میسج جائے گا، میں نے بیرون ملک جا کر پیسہ پاکستان لے کر ہی آنا تھا جس کی وجہ سے کتنے لوگوں کے گھروں کے چولہے جلنے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں