supreme court mein youtubers ke daakhle par pabandi ka imkan

نجی ٹی وی کے خلاف توہین اہل بیت کیس کی سماعت۔۔

نجی ٹی وی کے خلاف توہین اہل بیت کے معاملے کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کو نجی ٹی وی کے وکیل اعتزاز احسن کو طرف سے بتایا گیا ہے کہ توہین اہل بیت کے معاملہ پر نجی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف 104 مختلف مقدمات کا اندراج کیا گیا،کوئٹہ میں ٹرائل کے بعد تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں،بریت کے فیصلہ کو چیلنج نہیں کیا گیا حتمی ہو چکا, سندھ حکومت اس مقدمہ کو چلا رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس سندھ حکومت کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت اب بھی ان مقدمات کو چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ایک ہی معاملہ پر دو مقدمات تو درج نہیں ہو سکتے، بہتر ہے کہ معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کریں، غیر ضروری مقدمہ بازی کا فائدہ نہیں ہوتا، حکومت کے پاس مقدمات کو ختم کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ سندھ حکومت کے وکیل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ ہمیں انکی بریت کا معلوم نہیں ہدایات لینے کیلئے مہلت دی جائے۔سندھ میں 9 مقدمات میں یہ لوگ پیش ہی نہیں ہو رہے۔ نجی ٹی وی کے وکیل اعتزازاحسن نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو مقدمات ختم کرنے کی ہدایت دی جائے۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں