naji tv channels ke reporter ke giraftar ahtejaj phir rihai

نجی چینل کے رپورٹر کے گرفتاری،احتجاج پھر رہائی۔۔

جھنگ ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو نے جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب جھنگ کے صحافیوں کے احتجاج کے بعد نجی چینل کوہ نور کے رپورٹر اور یونین آف جرنلسٹس کے جواینٹ سیکرٹری جاوید گوانس کی نظر بندی کے اپنے احکامات واپس لے کر رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل محکمہ صحت کے خلاف خبریں شائع کرنے کی پاداش میں نجی ٹی وی چینل کوہ نور کے نمائندے کو تیس دن کے لئے نظر بند کردیا گیا تھا ، پریس کلب جھنگ ، جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں نے نظر بندی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حقایق پر مبنی خبریں شایع کرنے کے جرم میں صحافی کی نظر بندی پر آواز اٹھائی تھی  ۔  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے مقامی صحافی جاوید اقبال گوانس کو محکمہ صحت کے سی ای او ڈاکٹر محبوب قریشی کی ایما پر محکمہ صحت میں نقص امن کے تحت تیس دن کے لئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے  جس پر پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے جاوید اقبال کو گرفتار کرکےجیل بھجوا دیا تھا۔ صدر پریس کلب لیاقت انجم صدر یونین آف جرنلسٹس مصعب فاروق اور سیکرٹری عدنان نور نے مقامی صحافی کی نظر بندی کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قراردیتے ہوئے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مذاکرات کیے اور انہیں اپنے فیصلے کو واپس لینے پر زور دیا اور کہا ہے کہ صحافی جاوید اقبال کو فوری طور پر رہا کیاجائے اگر مقامی صحافی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے صحافیوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوۓ 30 روزہ نظر بندی ختم کردی اور صحافی کو رہا کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں