وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں زرمبادلہ کی باہر منتقلی کی روک تھام سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔فردوس اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے یوٹیوب چینل کے حامل صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی کیونکہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نئی ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لا رہی ہے، نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات کا اجراء ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل مالک کو پی آئی ڈی کا ایکریڈیشن کارڈ جاری ہوگا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے کورسز کرائے جائیں گے۔ فردوس اعوان نے کہا کہ پی آئی ڈی میں اس حوالے سے رجسٹر ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ صحافیوں کی رجسٹریشن کرنا ہے
نئی ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لانے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments
