وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی بورڈ ممبران کی تعیناتی کے لیے وزارت اطلاعات کو سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کےمسائل کےحل کےلیےنیانظام پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حلقوں کےمسائل کےحل کیلئےطریقہ کاروضع کیاگیاہے ارکان کی شکایات کاازالہ نہ ہونےپر کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی بورڈکےممبران کی تقرری کے معاملے پربحث ہوئی۔کابینہ نے بورڈممبران کےامیدواروں کوعمرکی حدمیں رعایت نہ دینےکافیصلہ کیا ہے۔کابینہ سےعمرکی حدمیں رعایت دینےکی منظوری طلب کی گئی تھی۔بورڈارکان کے لیے تجویزکردہ نعیم بخاری اوراصغرندیم کی عمر 65سال سے زائد ہے۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Facebook Comments
