mutasireen nawa e waqt ka governor house ke samne ehtejaaj

متاثرین نوائے وقت کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج۔۔

ایکشن کمیٹی متاثرین نوائے وقت کے زیر اہتمام گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا•جس میں مقررین نے چیئر مین آئی ٹی این ای کی تقرری، اخبارات اور میڈیا اداروں سے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف خطاب کیا• مقررین نے کہا اگر آ ئندہ دس روز میں چیئرمین آئی ٹی این ای کی تقرری نہ کی گئی، نوائے وقت کے متاثرین کی تنخواہیں اور  واجبات ادا نہ کئے گئے اور  آٹھویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو یہ  متاثرین  نوائے وقت کے دفاتر اور بعد ازاں میڈیا مالکان کے گھروں کا گھیرائو کریں گے اور احتجاجی دھرنے دیں گے،پتلے نذر آتش کئے جائیں گے اور یہ سلسلہ مسائل کے حل تک جاری رہے گا• مقررین نے احتجاجی مظاہرے کے آخر میں صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام ایک یاداشت گورنر ہائوس کے عملے ایس او ایڈمن کے حوالے کی گئی اور کہا گیا کہ گورنر پنجاب چونکہ وفاق کے نمائندے ہیں یہ یاداشت ان کی وساطت سے مذکورہ حکام بالا تک فی الفور پہنجائی جائے •مظاہرے کے اختتام پر رمیزہ نظامی کا پتلا بھی جلایا گیا•احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایکشن کمیٹی متاثرین نوائے وقت کی صدر فرزانہ چوہدری نے کی • مظاہرے میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمرالزمان بھٹی ،پی یو جے کے سابق صدور کے سابق صدور احسن ضیاء،دین محمد درد، بخت گیر چوہدری اور پی یو جے کے صدر رحمان بھٹہ، نوائے وقت کے سابق چیف رپورٹر خواجہ فرخ سعید  ، سابق چیف اکائونٹنٹ نوائے وقت ریاض چھٹی ، رائٹرز گروپ کے چیئرمین زاہد شفیق طیب ، نوائے وقت کے سابق یامین صدیقی اور پی یو کے لیڈر ابراہیم لکی نے اظہار خیال کیا• اس دوران زبردست نعرے بازی کی گئی،رمیزہ نظامی مردہ باد،انتظامیہ مردہ باد،واجبات ادا کرو ،انتقامی کارروائیاں بند کرو،تنخواہیں ادا کرو کے علاؤہ آئی ٹی این ای کے  چیئرمین کی فوری تقرری کے نعرے لگائے گئے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں