mutasireen ke plots ki dobara qura andazi

متاثرین کے پلاٹوں کی دوبارہ قرعہ اندازی۔۔

سندھ کے وزیرِ بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے آج شام کراچی پریس کلب کے 211 صحافیوں کو پلاٹوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور 211 اراکین کو ہاکس بے اسکیم میں پلاٹ کےنمبرون کا قرعہ اٹھا کر اعلان کیا۔اس موقع پر اراکین پریس کلب کی بڑی تعداد کے ساتھ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ، سیکریٹری رضوان بھٹی ، دیگر کابینہ اراکین اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحٰق کھوڑو بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ کراچی کے صحافیوں کو گلشن اقبال میں پلاٹ دیئے تھے۔ ان کے بعد شہید بی بی نے بھی اس روایت کو پروان چڑھایا اور اب موجودہ قیادت بھی اس طرز عمل پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اور اب ہم پیپلز میڈیا سپورٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کی گرانٹ بھی دگنی کرکے 5 کروڑ روپے کردی گئی ہے اور آج وزیرِ اطلاعات سعید غنی یہ چیک بھی پریس کلب کے حوالے کر کے گئے ہیں۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں