مرید کے قاتل کی خودکشی ناٹک تھی؟؟

مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے کہاہےکہ ملزم عاطف پر قتل کیساتھ دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی جائیں،دوسری جانب عدالت نے دوہرے قتل کیس میں گر فتا رملز م کو 4روزہ جسما نی ر یما نڈ پر تفتیشی ٹیم کے حو ا لے کردیا،مقدمے میں عادل اور ندیم کو مفرور ظاہر کیا گیاہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں زارا کے وکیل ایڈووکیٹ جاوید چھتاری نے کہا کہ ملزم عاطف زمان نے ان لوگوں کو قتل کیا جو اپنے پیسے مانگ رہے تھے، عاطف زمان نے لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کیلئے بھی یہ عمل کیا کہ جو مزید رقم مانگے گااسکے ساتھ بھی یہی ہو گا ، ملزم بھول گیا تھا کہ پوری عمارت میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے،ملزم نے چھاپے کے دوران ڈرامائی خودکشی کی کوشش کی ،انکا کہنا تھا کہ ہر آدمی کو پتہ ہے کہ کنپٹی پر گولی پر مار خودکشی کی جاتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقدمہ میں قتل کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی دفعات لگنی چاہئیں،مقدمے میں 7اے ٹی اے سیکشن کا بھی اضافہ کیا جانا چاہئے ۔دوسری جانب جو ڈ یشل مجسٹر یٹ جنو بی کی عد ا لت نے مرید عباس سمیت د و ہر ے قتل کیس میں گر فتا رملز م عاطف ز ما ن کو 4روز کے جسما نی ر یما نڈ پر تفتیشی ٹیم کے حو ا لے کر د یا ۔ ملزم کو سخت حفا ظتی ا نتظا ما ت میں عد ا لت کے ر و بر و پیش کیا گیا، مقد مے میں ملز م کے خلا ف غیر قا نونی ا سلحہ ا یکٹ ا و ر قتل کی دفعا ت کے تحت مقد ما ت د ر ج کئے گئے، مقد مے میںعا د ل ز ما ن ا و ر ڈ ر ائیو ر ند یم کو مفر و ر ظاہر کیا گیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں