mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مریدعباس قتل کیس، ملزم کی ضمانت نہ ہوسکی۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڑ کرچکے ہیں، آج فاضل جج رخصت پر ہیں، مزید سماعت اس ہی عدالت میں ہوگی جہاں پہلے سے کیس چل رہا ہے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں ملزم عادل زمان اور عاطف زمان کے وکلاء پیش نہیں ہو رہے ملزم کے وکلاء کی وجہ سے کیس ٹرائل التوا کا شکار ہے۔مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی ملزم عادل زمان کی ٹرائل کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں