mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band 300

مریدعباس قتل کیس، شریک ملزم کی ضمانت منظور۔۔

کراچی کی  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کو ایک اور مقدمہ میں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی جانب سے لائسنس یافتہ پستول عاطف زمان کو دینے سے متعلق مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں