مریدعباس قتل کیس، ملزم کو وکیل کے ساتھ پیشی کا حکم۔۔

سپریم کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے کی۔ عادل زمان نے عدالت میں بیان دیا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کیس میں وکیل نہ کرسکا،کیس کی پیروی کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں عادل زمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عادل زمان مرید عباس کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیجا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں