مریدعباس قتل کیس،اہم گرفتاری،پولیس افسر ٹارگٹ

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم نے پولیس کو  ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس میں اس نے انکشاف کیا کہ  مرید عباس کے قتل کے وقت میں عاطف زمان کے ساتھ تھا،  ہمارا منصوبہ صرف مرید عباس کو دھمکانے کا تھا،  بات چیت کے دوران عاطف نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے بعد میں نے عاطف زمان کودفتر سے گھرچھوڑا اور اس واقعے کے بعد میں بالا کوٹ چلا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق مفرور ملزم عادل زمان کو رات گئے ڈیفنس سے گرفتارکیا گیا تھا،  عادل زمان سے کیس سے متعلق تفتیش  جاری ہے۔۔دوسری طرف مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے سوشل ویب سائیٹ پر انکشاف کیا ہے کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر کو چار مسلح افراد نے بدھ کی صبح گولیوںکا نشانہ بنایا۔۔دریں اثنا ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو  کا کہنا ہے کہ خداداد کالونی،کراچی میں ہمارے قابل افسر کو نشانہ بنایاگیا،فائرنگ کا واقعہ اور عادل کی گرفتاری دو الگ الگ واقعات ہیں انہیں ایک ساتھ جوڑنا قبل از وقت ہوگا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں