zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi 385

خاتون اینکر کے شوہرکے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔۔۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے آر وائی نیوز کی اینکر ماہ نور کی خالہ کے قتل کے مقدمے میں کراچی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دارخشاں تھانے میں ماہ نور کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ تین روز قبل ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔مدعیہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر، عمران، سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں اور عمران اس سے قبل بھی انہیں قتل کی دھمکیاں دے چکا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق عمران فلیٹ پر آیا اور جھگڑا شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر اپنے دوست شاہد کو پستول لانے کے لیے کہا، جس کے بعد اس نے پستول ان پر تان لیا۔مدعیہ کا الزام ہے کہ جب ان کی خالہ انہیں بچانے کے لیے آگے آئیں تو عمران نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ان کی خالہ جاں بحق ہو گئیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم زخمی خاتون کو اسپتال لے گیا، تاہم بعد ازاں وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی آر میں درج الزامات ابھی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ تین روز قبل جب یہ واقعہ ہوا تھا تو میڈیا میں خبر کچھ اس طرح چلی تھی کہ۔۔۔ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں واقع فلیٹ کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 5 کھڈا مارکیٹ فرحان ہوم میں واقع تھرڈ فلور کے فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون اور مرد بھی زخمی ہو گئے ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں