munafiqat phelane wali chaar hazaar se zaid web sites block

منافرت پھیلانے والی چارہزار سے زائد ویب سائٹس بلاک۔۔

پنجاب حکومت نے ڈیجٹیل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 87 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بجھوا دیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی  کرتے ہوئے اب تک چار ہزار سے زائد ویب سائسٹس بلاک کی جا چکیں جبکہ ان کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔اس طرح 87 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بجھوادیا گیا اور 43 افراد کے خلاف تین ایم پی اوکے تحت کارروائی کی گئی ہے ،اس طرح 218 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے اور فرقہ واریت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گی ہے۔

OK

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں