multan union of journalists ka election 5 february ko hoga 153

روہی ٹی وی کے اشتہارات بند کئے جائیں، ملتان یونین آف جرنلسٹس۔۔۔

ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) نے روہی ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی حکم نامے کے ذریعے 36 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ملازمت سے فارغ کئے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے صدر ایم یو جے احتشام الحق مرزا ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، نائب صدور شاہد سٹھو سہیل نیاز ، فنانس سیکرٹری وسیم شہزاد ، جوائنٹ سیکرٹریز عباس علی ڈوگر ، مکرم علی خان ، اراکین مجلس عاملہ جبکہ ملتان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مظہر خان ، فنانس سیکرٹری رؤف مان، نائب صدر حافظ سرفراز علی، ممبران مجلس عاملہ ناصر زیدی اور وسیم خان بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روہی ٹی وی کی انتظامیہ نے اچانک 36 صحافیوں و میڈیا ورکرز سے روزگار چھین کر ان خاندانوں کیساتھ معاشی ظلم و ناانصافی کی ہے، درجنوں خاندانوں سے روزگار چھین لینا نہ صرف انتہائی افسوسناک بلکہ صحافتی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز صحافیوں و میڈیا ورکرز کی بے روزگاری کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی خاندان معاشی تنگ دستی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کی ورکرز دشمن پالیسیاں نامنظور کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ درجنوں خاندانوں کو ایک ہی لمحے میں بے روزگار کرنے والے میڈیا ہاؤسز کے نہ صرف سرکاری اشتہارات بند کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت ایکشن بھی لیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم بے روزگار ہونے والے صحافیوں و میڈیا ورکرز کے لئے ہر پلیٹ فارم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے اور مشکل وقت میں اپنے تمام صحافی دوستوں اور ان کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ایم یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں