sahafi ke bete ke qatal mein mulawwis mubina mulzim pakra gya

ملتان میں دنیا نیوزکی پانچویں سالگرہ ۔۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر ، سابق وفاقی وزیر عبدالرحمن کانجو، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ، حسین جہانیا ں گردیزی ، حنیف پتافی ، وسیم خان بادوزئی ، حامد سعید کاظمی ،نواب افتخار خان بابر ،خالد جاوید وڑائچ ، قربان فاطمہ ،وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، پروفیسر ڈاکٹر راؤآصف، پروفیسر ڈاکٹر اسامہ بشیر قریشی،پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز ، چودھری ذوالفقار علی انجم اور آصف مجید نے روز نامہ دنیا کی پانچویں سالگرہ کا کیک کاٹا جس میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ روزنامہ دنیا نے اپنی ایڈیٹوریل پالیسی اور حقائق پر مبنی خبروں سے قارئین کے دل جیت لئے اسی لئے قارئین روزنامہ دنیا کو باقی اخباروں پر ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے روزنامہ دنیا نے پانچ سال میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے ، شاندار کامیابی پر بانی ایڈیٹر انچیف میاں عامر محمود اور گروپ منیجنگ ڈائریکٹر نوید کاشف سمیت تمام ٹیم ہی مبارکباد کی مستحق ہے ، امید کرتے ہیں کامیابی کا سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا، ملتان بیورو میں روز نامہ دنیا کی پانچویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی ،انہوں نے روزنامہ دنیا کی کم وقت میں شاندار کامیابی کو ادارے کی غیر جانبدارانہ ایڈیٹوریل پالیسی کا نتیجہ قرار دیا، سیاسی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ روزنامہ دنیا نے ہمیشہ سماجی مسائل کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے مختلف مسائل حل ہوئے ہیں ، قارئین بھی آگاہی کیلئے صرف روزنامہ دنیا ہی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں ، اس موقع پر منیجنگ ایڈیٹر افتخار احمد ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر امجد بخاری اور بیوروچیف دنیا نیوز نعمان خان بابر بھی موجود تھے ، بعدازاں دنیا میڈیا گروپ کی مزید کامیابی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں