ملتان میں پہلا صحافی کورونا وائرس سے چل بسا۔۔

ضلع ملتان کے شجاع آباد سے  پہلے صحافی حاجی صادق وینس کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے 65 سال کی عمر میں جان کی بازی ہارگئے صادق ونیس کو 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا تین دن تک وینٹی لیٹر پر رہے، طبیعت نہ سنبھال سکی اور جان کی بازی ہار گئے ہیں مرحوم کے لواحقین میں بیوی، 2 بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں  مرحوم حاجی صادق ونیس گزشتہ 30 سال سے روزنامہ خبریں، اوصاف،نوائے وقت،دنیا اخبار سمیت مختلف اداروں سے منسلک رہے مرحوم صادق وینس پریس کلب شجاع آباد کی صدارت کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرحوم کے تمام اہل خانہ کو قرنطینہ شفٹ کردیاگیا جہاں انکے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں