صحافتی تنظیموں کے غیر سنجیدہ طرز عمل پرملک گیر سطح پر نئی صحافتی تنظیم کے قیام کا فیصلہ۔۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی) کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔۔ پہلے مرحلے میں میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی) کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔۔۔ نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔۔۔کمیٹی کے یوجے (نظریاتی)کے آئین، رجسٹریشن اور ممبر سازی کے عمل کو مکمل کرے گی۔۔کے یوجے (نظریاتی) کے عہدیداروں کا اعلان ممبر سازی مکمل ہونے کے بعد انتخابات کے ذریعہ کیا جائے گا۔۔آئین سازی کے عمل میں ملک کے نامور قانون سازوں کی مشاورت شامل ہوگی۔۔ نیوزایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیرعلی انجم کا کہنا ہے کہ۔۔ ملک میں صحافیوں کی حقیقی تنظیم کے قیام کا اعلان وقت کی ضرورت ہے، صحافیوں کے روزگار کا تحفظ کے یو جے (نظریاتی)کی اولین ترجیح ہوگی۔۔بے روزگار صحافیوں کا مقدمہ کے یو جے (نظریاتی) کے پلیٹ فارم سے لڑا جائے گا،تنظیم کے قیام سے عامل صحافیوں کو ایک سائبان میسر آئے گا۔۔
ملک گیر سطح پر نئی صحافتی تنظیم کے قیام کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments
