277

مجیب الرحمان شامی نے دنیانیوز چھوڑ دیا۔۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بزرگ صحافی مجیب الرحمان شامی نے بھی دنیا نیوز سے اپنے راستے جدا کرلئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سے ساٹھ سال سے زائد لوگوں کو دنیا نیوز کی انتظامیہ نے نوٹسز جاری کئے تھے جس میں انہیں بتادیا گیا تھا کہ فلاں تاریخ آپ کی دنیا نیوز میں آخری ڈیوٹی ہوگی۔۔ جس پر مجیب الرحمان شامی نے اپنااستعفا پہلے ہی چینل انتظامیہ کو دے کر اپنے راستے جدا کرلئے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ دنیانیوز کی اسکرین پر مجیب الرحمان شامی سات بجے پروگرام کرتے تھے، اس ٹائم سلاٹ کو بھی اب ختم اور یہ پروگرام بھی بند کردیا گیا ہے۔۔ دوسری جانب چینل انتظامیہ نے ادارے کی جانب سے ملازمین کو دی جانے والی چائے کا سلسلہ بھی بند کردیا ہے اور شاہی فرمان جاری کیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ ہیڈ (ایچ او ڈی) اگر چائے پیئیں گے تو چائے کے پیسے ان کی سیلری میں سے ہر ماہ کاٹ لئے جائیں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں