hum news mein bartarfion ki hawa chal pari

محمد مالک نے ہم نیوز چھوڑ دیا۔۔

معروف صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک نے  ہم نیوز کو خیرباد کہہ کر نائنٹی ٹو  نیوز کو بطور صدر جوائن کرلیا۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں محمد مالک نے کہا ہے کہ ۔۔تقریبا 4 سال قبل ہم نیوز میں شامل ہوئے تاکہ اسے ایک اعلیٰ چینل بنانے میں مدد ملے۔ الحمدللہ آج اس کا شمار ملک کے بہترین  چینلز میں ہوتا ہے، اس لیے ایک اور مہم جوئی کا وقت آگیا ہے۔ 92 نیوز کے صدر کی حیثیت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ حیرت انگیز ساتھیوں کی کمی محسوس ہوگی لیکن سلطانہ آپا کی محبت بھری صحبت۔ واقعی ایک خوبصورت سفر تھا۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ہم نیوز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور چینل کی کامیابی کی خواہش کی۔پپو کا کہنا ہے کہ  92 نیوز ریٹنگ کھو رہا ہے، اور محمد مالک کے لیے چینل کو اٹھانا اور اس کی مجموعی رینکنگ کو بہتر بنانا مشکل ہوگا،اس کے لئے انہیں نئی ٹیم بنانا پڑے گی اور جس طرح ہم نیوز میں انہوں نے کام والے لوگ رکھے تھے اسی طرح نائنٹی ٹو نیوز میں بھی سخت اقدامات کرنے ہونگے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں