post mortem wasiat ke mutabiq nahi karwaya

مبینہ تیسری بیوی کا انکشاف، عوامی اینکر کا گول مول جواب۔۔

عوامی اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت مبینہ طور پر تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے الزام کا کھل کر جواب نہ دے سکے۔۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے ڈھکے چھپے انداز اور دبے لفظوں میں اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان کی ” مذمت” کی اور اپنی دوسری بیوی کو “پیغام” دیا ہے۔عامر لیاقت نے لکھا ” لوگ مشہور ہوگئے،ہمیں بدنام کرتے کرتے۔تہمت طرازی، بہتان اور مقدس ہستیوں کا نام لے کر کردار کشی تاریخ میں ہمیشہ ناکام رہی، جو پیچھے ہیں گرجائیں گے، جواب سوالوں کا دیا جاتا ہے تصورات کا نہیں! نیکی عذاب ہوئی۔انہوں نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان کیلئے پیغام دیا کہ توڑنے والے اللہ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے چھوڑنے والوں کیلئے بھی کہا کہ وہ بھی اللہ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے “چھوڑنے والے” اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو کہا ہے یا دوسری بیوی طوبیٰ کو۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ رکنِ قومی اسمبلی کی دوسری بیوی طوبیٰ نے ان سے طلاق لے لی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں