mubashir luqman ki fawad chaudhary ke khilaaf muqadme ki darkhuast 552

مبشر لقمان کی فوادچوہدری کے خلاف مقدمے کی درخواست۔۔

اینکر مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دے دی۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دی گئی درخواست میں اینکر مبشر لقمان نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی نے معاملہ رفع دفع کرایا،میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے ،فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست وصول کر لی ہے،کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں