muashi pareeshanio ne dummy kaptaan ki jaan le li

معاشی پریشانیوں نے ڈمی کپتان کی جان لے لی۔۔

ٹی وی شوز میں وزیر اعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار نبھانے والے سٹیج اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے۔سٹیج اداکار فرخ شاہ  بدھ کے روز انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ فرخ شاہ تھیٹر نہ کھلنے کی وجہ سے معاشی پریشانیوں میں مبتلا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ انہوں نے 2 روز قبل تھیٹر کھلوانے کے حوالے سے ہونے والے فنکاروں کے ایک احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔ فرخ شاہ نے جیو نیوز کے پروگرام ” ہم سب امید سے ہیں” میں عمران خان کی ڈمی کا کردار نبھا کر شہرت پائی۔ وہ مختلف ٹی وی شوز میں وزیر اعظم عمران خان کی پیروڈی کیا کرتے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں