کراچی کے صحافیوں کی تربیت کیلئے اہم اقدام۔۔

کراچی میں  صحافیوں کی تربیت کے لئے  آئی بی اے اور کے یو جے کے درمیاں معاہدہ ہوا ہے، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی   میں سینٹر آف ایکسلینس ان جرنلزم( سی ای جے)  کے ڈائریکٹر کمال صدیقی  اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس نے باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں، اس موقعہ پر کے یو جے کے عہدیدار عاجز جمالی، لبنی جرار، اعجاز احمد، ناصر شریف،اور اقتدار انور بھی موجود تھے۔معاہدے کے مطابق  سی ای جی اور کے یو جے  ایک سال تک  مختلف موضوعات پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریں گی، جن میں جدید دور  کے صحافتی موضوعات کو مد نظر  رکھ کر  تربیتی سیشن کرائے جائیں گے۔اس قسم کے تربیتی ورکشاپس ماہانہ ہوں گے جن میں کراچی یونین آف جرنلسٹس  کے اراکین شرکت کریں گے۔معاہدے  کے بعد سی ای جے کے ڈائریکٹر کمال صدیقی اور کے یو جے کے صدر حسن عباس نے اس معاہدے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالاجی کی تیز رفتاری کے ساتھ صحافیوں کے ہم آہنگ ہونے  کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں