saniha motorway par baqaida film banane ka aelaan

موٹروے کیس میں ملزم شناخت ہوگیا، خاتون اینکر کا دعوی

اینکر پرسن فریحہ ادریس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز گرفتار ہونے والے ملزم شفقت علی کے بارے میں متاثرہ خاتون نے تصدیق کردی ہے۔اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ موٹروے کیس میں عابد ملہی کے حوالے سے تمام ادارے متفق ہیں کہ وہ ملوث ہے، پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم شفقت کو بھی متاثرہ خاتون نے شناخت کیا ہے۔فریحہ ادریس کے مطابق ملزم شفقت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت نے بیان دیا کہ عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا، شفقت اورعابد نے مل کر 11 وارداتیں کیں۔خیال رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو پیر کے روز اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپالپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں